سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے پاکستان کو مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 901 ملین سعودی ریال سے زائد قرض دینے کی منظوری دے دی۔
قرض 25 سال کی مدت کے لیے دو فیصد شرح سود پر دیا جائے گا۔
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے سے پاکستان کے وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان سعودی عرب مشترکہ ڈرامہ اور فلم پروڈکشن کی تیاریاںNode ID: 559476
-
کیا پاکستان سعودی عرب کو افرادی قوت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے؟Node ID: 565241
سعودی سفیر نے وزارت اقتصادی امور میں وفاقی وزیر عمر ایوب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی سفیر نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز احمد بن عقیل الخطیب کا خط پہنچایا۔
خط میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پاکستان کے ہائیڈرو پاور منصوبے مہمند ڈیم کے لیے قرض کی منظوری کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ پن بجلی کے اس منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ملک میں سستی بجلی کی فراہمی اور پانی کے ذخائر بن سکیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت سعودی عرب کی جانب سے مسلسل معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور باہمی تعلقات میں مزید استحکام اور وسعت چاہتے ہیں۔
