تجارتی ادارے سے ایک لاکھ ریال چوری کرنے والا شہری گرفتار
قانونی کارروائی مکمل کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں طائف پولیس نے ایک تجارتی ادارے سے ایک لاکھ ریال چوری کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کا کہنا ہے کہ’ مقامی شہری عادی مجرم ہے، پہلے بھی اس طرح کی وارداتیں کرتا رہا ہے‘۔
’تجارتی ادارے میں چوری خفیہ طریقے سے کی گئی تھی۔ پولیس کے سراغرسانوں نے شناخت کرکے اس تک رسائی حاصل کرلی۔ چوری ہونے والی رقم برآمد کرلی گئی‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ’ مقامی شہری نے چوری کا الزام قبول کرلیا ہے۔ اس کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔‘