Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نماز میں تاخیر، مسجد نبوی میں موذن، ائمہ انتظامیہ کے ڈائریکٹر اور سیکریٹری سبکدوش

انتظامیہ کے سربراہ اعلی کے سیکریٹری کو عہدوں کا اضافی چارج دیا گیا ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ  اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر مسجد نبوی انتظامیہ کے دو اعلی عہدیداروں کو سبکدوش کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی میں ائمہ اور موذن حضرات کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر اور سیکریٹری کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کیا ہے۔
مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی کے سیکریٹری کو دونوں عہدوں کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ انہیں ادارے کی تنظیم نو کا کام بھی سپرد کیا گیا ہے۔  
ڈاکٹر السدیس نے اس موقع پر پالیسی بیان میں کہا کہ ترقیاتی پروگرام  2024 کے مطابق ترقیاتی عمل میں کسی کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔  
انہو ںنے ہدایت کی کہ سب مطلوبہ طریقے سے ڈیوٹی دیں۔ کام میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور لاپروائی کو قریب نہ پھٹکنے دیں۔ یاد رکھیں کہ کوتاہی اور لاپروائی برتنے والوں کا احتساب ہوگا اور ان کے خلاف تمام ضروری کارروائی ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو مسجد نبوی میں فجر کی نماز 45 منٹ دیر سے شروع کرنے اور اس سلسلے میں لاپروائی برتنے پر دونوں عہدیداروں کو سبکدوش کیا گیا ہے۔

شیئر: