برف پگھلنے کی وجہ سے فروزن مچھلی کی شپمنٹ واپس کردی گئی
’مچھلی کی مذکورہ کھیپ جدہ کے بندرگاہ پہنچی تو مچھلی کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے موجود برف پگھل چکی تھی‘ (فوٹو: سبق)
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے جدہ پہنچنے والی فروزن مچھلی کی شپمنٹ برف پگھلنے کی وجہ سے واپس کر دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’زکاۃ و ٹیکس اتھارٹی کے تعاون سے جدہ کے اسلامی بندر گاہ پہنچنے والی فروزن مچھلی کی شپمنٹ واپس کردی گئی ہے‘۔
’مذکورہ شپمنٹ میں 8500 کلو فروزن مچھلی تھی تاہم ذخیرہ کرنے کے ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی تھی‘۔
’مچھلی کی مذکورہ کھیپ جدہ کے بندرگاہ پہنچی تو مچھلی کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے موجود برف پگھل چکی تھی‘۔
’ برف پگھلنے کی وجہ سے مچھلی میں خرابی کے آثار پائے جاتے تھے، صحت ضوابط کی بھی پابندی نہیں تھی‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’کھانے پینے کی اشیا درآمد کرنے والی کمپنیوں کو چاہئے کہ صحت ضوابط کی پابندی کریں، خلاف ورزی پر 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔