Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا سمارٹ فون کا مسلسل استعمال آنکھوں کی جلن کا سبب ہے؟

لوگوں میں سمارٹ فون کا استعمال بڑھنے لگا ہے (فوٹو: فری پک)
اگرچہ مختلف کاموں اور مصروفیات کے باعث سمارٹ فون کا استعمال ترک کرنا یا سکرین کم دیکھنا ایک مشکل کام ہے کیونکہ اب یہ ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے لیکن کچھ ایسے اسباب موجود ہیں جن کی وجہ سے آپ اس پر غور کرسکتے ہیں۔
 نیوز ویب سائٹ الرجل کے مطابق سمارٹ فون کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

پیدل چلتے ہوئے خطرہ:

سڑک پر چلتے ہوئے ایسا کوئی نوجوان نہیں دکھا سکتے جو اپنا سمارٹ فون استعمال نہ کررہا ہو۔ اس کی وجہ سے کئی حادثات بھی ہو چکے ہیں۔ ان میں سے کچھ کے ایکسیڈنٹ ہوئے، کچھ درختوں سے ٹکرائے تو بعض کسی گڑھے میں جا گرے۔

سردرد:

اس کی مختلف وجوہات ہیں۔ موبائل سے نقصان دہ شعاعوں کا اخراج اور فون کی تیز لائٹ کے ساتھ آنکھوں کو آرام دیے بغیر موبائل کا مسلسل استعمال کرنا۔

گھریلو حادثات:

ایسے بہت سے گھریلو حادثات ہوتے ہیں جو فون کو مسلسل دیکھنے کی وجہ سے ہوتے ہیں جیسے کچھ افراد نے خود پر گرم پانی ڈال لیا۔
فون کا استعمال کرتے ہوئے بعض نے اپنے بچوں کو نظرانداز کیا اوروہ  زخمی ہوگئے۔ بعض نے کچھ تیز اوزاروں کا غلط استعمال کیا اور نقصان ہوگیا۔

آنکھوں کو آرام دیے بغیر موبائل مسلسل استعمال کرنے سے سر میں دردر ہوتا ہے (فوٹو: فری پک)

آنکھوں میں جلن:

کچھ چینی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ ’سمارٹ فون کو طویل وقت تک دیکھنا آنکھوں میں جلن کا سبب بن سکتا ہے، جس کا فوری علاج نہ کیا جائے تو وہ بینائی کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔‘

بچوں میں تنہائی کا احساس:

اس بات کا کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے کہ موبائل فون کے استعال سے بچوں میں تنہائی کی بیماری پیدا ہوتی ہے البتہ اتنا ضرور ہے کہ اس سے بچوں میں تنہائی کی علامات پیدا ہوسکتی ہیں۔
خاص طور پر اگر بچہ ہمیشہ الگ تھلگ رہتا ہو اور کسی معاشرتی یا اجتماعی کام میں شریک نہ ہوتا ہو، یا اس کا سلوک منفی ہو جیسے ضدی ہونا چھوٹے بچوں کو مارنا اور بڑوں کی بات نہ ماننا وغیرہ۔

 افسردگی:

آمنے سامنے بات چیت کی عدم موجودگی اور ورچوئل لائف کی وجہ سے ہر ایک دنیا سے الگ تھلگ ہوگیا ہے۔ لہٰذا جب آپ کو کوئی میسج نہیں کرتا یا آپ کی پوسٹ پر تبصرہ نہیں کرتا تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو پسند نہیں کیا جا رہا، یوں فون نے حقیقی لوگوں کے ساتھ آپ کی بات چیت  کی مہارت کو متاثر کیا ہے۔

چینی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ ’سمارٹ فون کا استعمال آنکھوں میں جلن کا سبب بن سکتا ہے‘ (فوٹو: فری پک)

کام پر اثرانداز ہونا:

بہت سے لوگوں کو شکایت ہے کہ فون سے ان کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جب وہ سات بجے سونے کا ارادہ کرتے ہیں تو 12 یا 1 بجے سوتے ہیں کیونکہ وہ بستر پر رہتے ہوئے فون کا استعمال کرتے رہتے ہیں جس سے ان کے روزمرہ کے معمولات پر اثر پڑتا ہے۔
اسی طرح بہت سے لوگوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ وہ اپنا کام ختم کرنے کا ارادہ کرتے ہیں لیکن اس کے بعد کوئی کلپ یا میسج انہیں اپنی طرف متوجہ کرلیتا ہے جس کے بعد وہ دوبارہ مصروف ہو جاتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ ہم سمارٹ فون کے استعمال سے مکمل طور پر گریز نہیں کرسکتے ہیں لیکن ہم  فون کے استعمال کو کم کرسکتے ہیں اور سیل فون کے زیادہ استعمال سے وابستہ خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔

شیئر: