سمارٹ آلات استعمال کرنے کا بچوں پر کیا اثر ہوتا ہے؟
سمارٹ آلات استعمال کرنے کا بچوں پر کیا اثر ہوتا ہے؟
بدھ 10 مارچ 2021 7:21
ہم سب جانتے ہیں کہ سمارٹ آلات ہمارے بچوں کی زندگی کا مستقل حصہ بن چکے ہیں۔
ہر عمر کے بچے اب سمارٹ فونز یا ٹیبلٹس کے سامنے طویل وقت گزارتے ہیں اور یہ عمل غیر ارادی طور پر بچوں کی ذہنی صلاحتیوں پر اثر انداز بھی ہو سکتا ہے، خاص طور پر وہ بچے جو بلوغت کی عمر کے قریب ہوتے ہیں، چنانچہ اس معاملے میں والدین کا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سائنسی تحقیق نے بچوں پر جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع کو استعمال کرنے سے صحت کو پہنچنے والے نقصانات کے حوالے سے بات کی ہے ان آلات کے استعمال میں اضافے کی وجہ سے بچوں کے رویے میں تبدیلی بھی آرہی ہے۔
ایک حالیہ جرمنی تحقیق میں بچوں کے طرز عمل پر سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کا واضح اثر بتایا گیا ہے۔ اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بچوں میں ذہنی تناؤ اور توجہ کی کمی جیسے مسائل نے جنم لیا۔
دوسری طرف محققین نے اس بات پر زور دیا کہ جدید تکنیکی وسائل کا زیادہ استعمال خاص طور پر پری سکول میں خاندانی تعلقات میں مسائل کا باعث بنتا ہے۔
سیتی میگزین کے مطابق طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچوں کا زیادہ وقت تک کمپیوٹر سکرینوں اور فونز کے سامنے بیٹھنے سے آنکھوں کی صحت متاثر ہوتی ہے، جو تھکاوٹ سمیت کئی پریشانیوں کا باعث بنتا ہے۔
طویل وقت تک الیکٹرانک گیم کھیلنا اور نقل وحرکت نہ ہونے کی وجہ سے موٹاپا ہوسکتا ہے۔
الیکٹرانک کھیلوں کے سامنے لمبے وقت تک قیام اور غلط پوزیشن پر بیٹھنے سے ریڑھ کی ہڈی میں مسئلہ ہوتاہے، نیز کندھوں، گردن اور ہاتھوں کے جوڑ میں درد ہوتا ہے جو بچہ محسوس کرتا ہے۔
کھیلتے ہوئے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کی تابکاری سے بے خوابی اور نیند میں خلل پیدا کرتا ہے۔
الیکٹرانک گیمز سے کھیلنا بچوں کی توجہ کرنے کی صلاحیت کوکھو دیتا ہے، جس سے تعلیمی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
الیکٹرانک گیمز کے نتیجے میں بچوں کو آدھے سر کی تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔
مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ طویل عرصے تک یہ کھیل کھیلنا اور بار بار بچوں میں تشدد کے رجحان میں اضافہ کرتا ہے۔
لہذا ضرورت سے زیادہ استعمال اورنشے میں بدلنے سے قبل بچوں کے الیکٹرانک آلات کے استعمال پر قابو رکھنا ضروری ہے۔
ایسے حالات میں والدین کی کیا ذمہ داری ہے؟
والدین بچوں کی زندگیوں میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے الیکٹرانک گیمزکے صحیح استعمال کے لیے اصول مرتب کریں۔
وہ اپنے بچوں کو ان ڈیوائسز کے استعمال کے اوقات کے بارے میں بتائیں اور ان سے زیادہ بات چیت کریں
بچوں کو سکرین پر مثبت چیزیں دیکھنے کی عادت ڈالیں۔
تین سال سے کم عمر بچوں کو سمارٹ آلات نہ دیں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ چھوٹی عمر سے ہی سمارٹ آلات کا استعمال بچوں کا روزمرہ کا معمول نہ بن جائے۔