Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی :ٹریفک حادثات میں ہندوستانی سرفہرست،پاکستانی دوسرے نمبر پر

دبئی: دبئی میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات ہندوستانی اور پاکستانی تارکین کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ یہ بات محکمہ ٹریفک کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں بتائی گئی۔ مقامی اخبار الیوم کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ 2016میں ٹریفک حادثات کی شرح میں 48فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد وشمار کے معلوم ہوا ہے کہ ہندوستانی ڈرائیوروں نے گزشتہ سال 12حادثات کئے جن میں جانی نقصان ہوا۔ پاکستانی ڈرائیور کی وجہ سے 9جان لیوا حادثات ہوئے جبکہ تیسرے نمبر اماراتی شہری ہیں۔
 
 

شیئر: