سعودی عرب میں سونے کے نرخ بڑھ گئے
عالمی مارکیٹ کے اثرات سعودی مارکیٹ پر بھی نظر آنے لگے ہیں۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جمعے کو سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے اثرات سعودی مارکیٹ پر بھی نظر آنے لگے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت جمعے کو 228.95 ریال رہی ہے۔
اکیس قیراط ایک گرام سونا 200.33 ریال میں فروخت ہوا۔ مملکت میں سب سے زیادہ اکیس قیراط سونے کا رواج ہے۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 171.72 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 133.56 ریال رہی۔
سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت 7121.25 ریال تک پہنچ گئی جبکہ 21 قیراط والے 8 گرام کے سونے کے بسکٹ 1602.68 ریال میں دستیاب رہا۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ جمعرات کو ہی بڑھ گئے تھے۔ گزشتہ مہینے توقع سے کہیں زیادہ سونا مہنگا ہوگیا۔
ایک اونس سونا فوری لین دین میں 1893.75 ڈالر تک پہنچ گیا۔ 0.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔