سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام
چوبیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 229.44 ریال ریکارڈ کی گئی(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 30 مئی کو سونے کے نرخوں میں استحکام آیا ہے۔
نئے ہفتے پر بین الاقوامی مارکیٹ کے اثرات پیر کو سامنے آئیں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق چوبیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 229.44 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 200.76 ریال رہی۔ مملکت میں سب سے زیادہ طلب 21 قیراط سونے کی ہے۔
اٹھارہ قیراط سونے کی قیمت 172.08 ریال رہی۔ سعودی عرب میں ایک اونس سونا 7140 ریال اور 21 قیراط کا 8 گرام سونے کا بسکٹ 1606.05 ریال میں دستیاب ہے۔
سنیچر اور اتوار کو سونے کی عالمی مارکیٹ بند ہے۔ جمعے کو ایک اونس سونے کی قیمت 1898.86 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جو جمعرات کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ تھی۔