سعودی عرب میں مشرقی ریجن میں پولیس نے پیٹرول اسٹیشنوں پر ڈکیتی کرنے اور لوگوں کو لوٹنے کے الزام میں چار سعودی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کرنل محمد الشھری نے سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ’ملزمان کے خلاف پانچ جرائم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پٹرول اسٹیشن پرکام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو ہتھیار دکھا ان سے نقد رقم چھینے کا الزام ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
جدہ میں فارمیسی میں لوٹ مار کرنے والے دو شہری گرفتارNode ID: 566066
-
دکانوں میں لوٹ مار کرنے والا شہری کیسے پکڑا گیا؟Node ID: 570106
ان کے قبضے سے واردات میں زیر استعمال گاڑی اور نشہ آوراشیا بھی برآمد کی گئی ہیں، گرفتار ملزمان کی عمریں بیس اور تیس برس کے درمیان ہیں۔
گروہ کے چاروں افراد کا کیس پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو ارسال کردیا گیا ہے جہاں سے ان کا کیس عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔