Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکانوں میں لوٹ مار کرنے والا شہری کیسے پکڑا گیا؟

سراغرسانوں کی مدد سے ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کیا گیا۔ ( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے متعدد دکانوں میں لوٹ مار کرنے والے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ’ مقامی شہری نے دارالحکومت کے متعدد علاقوں کی دکانیں میں واردات کی ہے۔ سراغرسانوں کی مدد سے ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کیا گیا‘۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’ملزم نے دکانوں میں گھس کر عملے  پر حملے کیے اور وہاں موجود قیمتی سامان اور تجوری میں موجود نقدی لوٹ لی۔ تقریبا 40 ہزار ریال لوٹ چکا تھا‘۔
ترجمان  نے بتایا کہ ’ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: