Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : سیکیورٹی اہلکار بن کرغیر ملکیوں کو لُوٹنے والا گرفتار

ملزم کے قبضے سے مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
  ریجنل پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’ریاض میں پولیس کا رُوپ دھار کر لوٹ مار کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے-‘
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق میجر خالد الکریدیس نے مزید بتایا کہ ’جعل ساز مقامی شہری عمر کے تیسرے عشرے میں ہے- وہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کا روپ دھار کر لوٹ مار کی وارداتیں کیا کرتا تھا-‘
ملزم نے ریاض کے متعدد محلوں میں تارکین وطن کو روک کر ان سے نقدی اور قیمتی اشیا لوٹیں- لوٹی ہوئی اشیا کی مالیت کا تخمینہ 17 ہزار ریال لگایا گیا ہے- 
میجرالکریدیس کے مطابق ’ملزم نے دو گاڑیاں بھی چوری کی تھیں۔‘ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’مسروقہ گاڑیاں بازیاب کرلی گئی ہیں۔‘
ملزم کے خلاف جعل سازی اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کرکے اسے تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں سے مقدمہ عدالت میں بھیجا جائے گا۔

شیئر: