الجوف کا بین الاقوامی زیتون میلہ خلیج کے ملکوں میں سب سے بڑا خیال کیا جاتا ہے۔
میلے میں ڈیڑھ لاکھ لٹر سے زیادہ زیتون کا تیل اور پچاس ہزار کلو گرام زیتون مختلف سٹالز پر موجود ہے۔
میلے میں زیتون کے درخت، باغات، انواع و اقسام اور اس کی کاشت کے طور طریقوں نیز قرآن کریم میں اس کے تذکرے سمیت تمام اہم پہلوؤں کا تعارف کرایا جارہا ہے۔
زیتون کا درخت یونانی، رومانی اور فرعونی تمدنوں میں یکساں طور پر مقبول رہا ہے۔
زیتون کے میلے میں الجوف کے 45 کاشتکاروں نے سٹالز لگا ئے ہوئے ہیں۔ الجوف میں 18 ملین سے زیادہ زیتون کے درخت ہیں۔
لوگ زیتون عجائب گھر بھی دیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ جہاں زیتون کا مصنوعی درخت مقامی لوگوں کے لہجے میں شائقین کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔
عجائب گھر میں زیتون کی مکمل تاریخ بیان کی گئی ہے۔ یونانی، رومانی اور فرعونی سلطنتوں میں زیتون کا درخت کب، کیسے اور کہاں پروان چڑھا۔ یہ سب کچھ عجائب گھر میں خوبصورت انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔
عجائب گھر آنے والے اس نقشے میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں جس میں دکھایا جارہا ہے کہ زیتون کن، کن ملکوں میں پیدا ہوتا ہے۔ کہاں کتنی مقدار میں اس کی پیداوار ہے، پیداوار کے طور طریقے کیا ہیں، یہ اور اس جیسی دیگر معلومات دل چپسپ انداز میں پیش کی جارہی ہیں۔