پابندیوں میں نرمی، انڈیا میں سونے کی مانگ بڑھنے لگی
ڈیلروں کو اب بھی ڈسکاؤنٹ دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔(فوٹو روئٹرز)
انڈیا اور چین میں رواں ہفتے سونے کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم ڈیلروں کو اب بھی ڈسکاؤنٹ دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔
انڈیا میں کوویڈ- 19 کی پابندیوں میں نرمی کے بعد کاروبار میں کچھ بہتری کے آثار نظرآئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا کی کچھ ریاستوں میں کورونا انفیکشن کی شرح کم ہونےکے بعد پابندیوں میں نرمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
ممبئی بلین ڈیلر کے ریڈھیسیدھی بلینز کے ڈائریکٹر مکیش کوٹھاری نے کہا کہ ’کچھ ریاستوں میں بتدریج کاروبار کھل رہے ہیں۔ چونکہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آ رہی ہے، توقعات یہ ہیں کہ زیادہ تر ریاستیں اگلے چند ہفتوں میں پابندیوں میں نرمی کر دیں گی۔‘
سونے کے ڈیلروں نے سرکاری ڈومیسٹک قیمتوں پر 12 ڈالر فی اونس تک کی چھوٹ کی پیشکش کی جس میں 10.75 فیصد درآمد اور 3 فیصد سیلز لیویز شامل ہیں۔
پچھلے ہفتے سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ وسط ستمبر 2020 کے بعد سے اس سطح پر رعایت نہیں دیکھی گئی۔
ممبئی میں سونے کے ایک دوسرے ڈیلر نے کہا کہ ’جیولرز شک میں تھے۔ وہ نہیں جانتے کہ ڈیمانڈ کتنی جلدی بحال ہو گی۔ اسی وجہ سے وہ اعلی سطح پر خریداری کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔‘
انڈیا میں جمعے کو مقامی سونے کے نرخ 49 ہزار 200 روپے فی 10 گرام رہے۔انڈیا میں مئی میں سونے کی درآمدات دگنا بڑھ کر 12 ٹن ہو گئی ہیں۔
چین میں کوویڈ 19 کی سخت پابندیوں کے درمیان سونے کی رعایتی قیمت عالمی قیمت کے مقابلے میں 7 سے 12 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
ایم کے ایس میں گریٹر چین کے ریجنل ڈائریکٹر برنارڈ سین نے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ طلب جاری رہے گی اگرچہ فراہمی کم ہو جائے گی۔ چین پریمیم کی سطح پر دوبارہ تجارت کرے گا۔‘
سنگاپور کے ڈیلر گولڈ سلور سینٹرل کے منیجنگ ڈائریکٹر برائن لین نے کہا کہ ’ہم نے ریٹیل اور یہاں تک کہ ہول سیل سے بھی کم طلب دیکھی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ سیمی لاک ڈاؤن کی وجہ سے سٹوروں میں گاہک کم آتے ہیں۔
ڈیلروں کو اگلے ہفتے سے پابندیوں میں نرمی آنے کے بعد بہتر کاروبار کی امید ہے۔