Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی بحال رہے گی

’وبا کی عالمی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکیوں کی آمد کی پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی‘ ( فوٹو: القبس)
کویتی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث غیر ملکیوں کی کویت آمد پر پابندی بحال رہے گی۔
القبس کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ ’غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی کا مقصد ملک کو کورونا وائرس  کی نئی شکلوں سے محفوظ رکھنا ہے‘۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’وبا کی عالمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی‘۔
واضح رہے کہ آج اتوار کو کویت میں کورونا کے انسداد کے لئے کام کرنے والی اعلی کمیٹی کا اہم اجتماع ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

شیئر: