ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ 6 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے دی ہے۔
153 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 19 ویں اوور میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قلندرز کی جانب سے فخر زمان 44 اور سہیل اختر 34 رنز بنا کر نمایان رہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور کی جانب سے سہیل اختر اور فخر زمان نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا۔ دونوں کے درمیان 55 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد سہیل اختر 34 رنز بنا کر فواد احمد کی گیند ہر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
مزید پڑھیں
-
لاہور قلندرز کی ایک اور فتح، پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا دیاNode ID: 573091
اس سے اگلے اوور میں ون ڈاؤن آنے والے ذیشان اشرف صرف ایک رن بنا کر ہی رن آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد محمد حفیظ اور فخر زمان نے سکور کو تھوڑا آگے بڑھایا لیکن حفیظ آٹھ رنز بنا کر محمد موسیٰ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ محمد موسیٰ نے اسی اوور میں بین ڈنک کو بھی آؤٹ کیا۔
فخر زمان بھی محمد موسیٰ کی تباہ کن بولنگ کے آگے کھڑے نہ ہو سکے اور 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شاداب خان نے ٹم ڈیوڈ اور راشد خان کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کے لیے فتح کو آسان بنا دیا۔
100 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی بھی صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔ لاہور کی نویں گرنے والی وکٹ جیمز فالکنر کی تھی، وہ ایک رن بنا کر فواد احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
10 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حارث رؤف تھے وہ 17 رنز بنا کر علی خان کی گیند ہر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پہلی اننگز کا احوال
پہلی اننگز میں ایک مرحلے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے پانچ کھلاڑی 20 رنز بر آؤٹ ہوگئے تھے لیکن آصف علی اور افتخار احمد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انہوں نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنر نے تین اور شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.
اتوار کو ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے حق میں اچھا ثابت نہ ہوا۔ اسلام آباد کے اوپنر عثمان خواجہ پہلے اوور کی تیسری ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔
اس سے اگلے ہی اوور میں جیمز فالکنر نے روحیل نذیر کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ وہ صرف ایک رنز بنا پائے۔
