Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 27 ہزار خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 27 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں 8 ہزار 400 ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
مکہ ریجن 5 ہزار 300 ، مشرقی ریجن میں 3 ہزار 600 ، قصیم ریجن میں 2 ہزار اور مدینہ منورہ ریجن میں ایک ہزار 900 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ الجوف میں ایک ہزار 300، حدود شمالیہ میں ایک ہزار 100 ، تبوک ریجن میں 913، حائل میں 888، باحہ میں 486، جازان میں 436، عسیر میں 314 اور نجران میں 148 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔

شیئر: