پبلک وائی فائی کے استعمال میں احتیاط جو ڈیٹا کو محفوظ بنانے میں فائدہ مند
پبلک وائی فائی کے استعمال میں احتیاط جو ڈیٹا کو محفوظ بنانے میں فائدہ مند
منگل 15 جون 2021 6:05
لیپ ٹاپ یا سمارٹ فون کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کے لیے پبلک وائی فائی نیٹ ورک کا استعمال عام بات ہے۔
سعودی میگزین سیدیتی ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ کسی کیفے، شاپنگ مال یا ہوائی اڈے پر ہوتے ہیں، لیکن کیا ان نیٹ ورکس کے استعمال کے کچھ خطرات بھی ہیں؟ ان سے ذاتی ڈیٹا اور معلومات کو کیسے محفوظ رکھا جاسکتا ہے؟
پبلک نیٹ ورک کیا ہوتا ہے؟
عوامی مقامات پر لوگوں کے لیے دستیاب انٹرنیٹ کی سہولت کو پبلک نیٹ ورک کہتے ہیں یہ سہولت عموماً ہوائی اڈوں، کیفوں، ریستورانوں، شاپنگ مالز، ہوٹلوں پر ہوتی ہے۔ اس سے صارفین کو آسانی سے ورلڈ وائڈ ویب تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔
اگرچہ سوشل نیٹ ورکس پر اپنے اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے ان نیٹ ورکس سے رابطہ کرنا یا کچھ نیوز سائٹس کو براؤز کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے لیکن جب آپ اپنے ای میل میں لاگ ان ہوں یا اپنے بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کریں تو آپ کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
ممکنہ خطرات
اگرچہ پبلک نیٹ ورکس پر براؤزنگ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہوگئی ہے کیونکہ زیادہ تر ویب سائٹس نے ایچ ٹی ٹی پی پروٹوکول اپنا لیا ہے، جس نے سکیورٹی کے مسئلے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے تاہم سائبر حملے اب بھی ہوتے ہیں۔ ہم ان حملوں کا کا ایک جائزہ لیتے ہیں۔
ایم آئی ٹی ایم
یہ عام حملوں میں سے ایک ہے۔ اسے ایم آئی ٹی ایم کہا جاتا ہے۔ اس میں حملہ آور اعداد و شمار کو جوڑتا ہے جو صارفین کے دو یا دو سے زیادہ نکات کے مابین تبادلہ ہوتا ہے۔ حملہ آور ہر تفصیل سے واقف ہوتا ہے۔
ان انکرپٹڈ نیٹ ورکس
انکریشن کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے کمپیوٹر اور راؤٹر یا وائرلیس ڈیوائس کے درمیان معلومات کا ایسا تبادلہ جو خفیہ ہو، اور جس فرد کے پاس ڈی کرپشن کی اجازت نہ ہو وہ اسے نہ پڑھ سکے۔
اس تناظر میں اکثر ڈیوائسز انہیں بنانے والے اداروں کی جانب سے ڈی کرپشن کے ساتھ تیار کی جاتی ہیں۔ انکرپشن کو نیٹ ورک سیٹ اپ میں لازماً آن کیا جانا چاہیے۔
پرکشش نام
کچھ ہیکرز دوسرے لوگوں کی معلومات چوری کرنے کے لیے پرکشش ناموں کے ساتھ عوامی نیٹ ورک قائم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس کو خفیہ وائی فائی کہا جاتا ہے۔
ان حملوں سے بچنے کے طریقے
1. یقینی بنائیں کہ آپ HTTP پر مبنی ویب سائٹ استعمال کر رہے ہیں۔
2. حساس معلومات پر مبنی ویب سائٹس تک رسائی سے پرہیز کریں جیسے بینک اکاؤنٹس یا صحت سے متعلق ذاتی اکاؤنٹ
3. فائل شیئرنگ بند کریں۔
4. ایسے نیٹ ورکس کا استعمال کریں جو زیادہ قابل اعتماد ہوں اور حفاظتی حل فراہم کریں جیسے کچھ وی پی این، تاکہ کنکشن کی رازداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
5. جب آپ کو اس کی ضرورت نہ ہو تو وائرلیس نیٹ ورک بند کر دیں اور براؤزنگ ختم ہوتے ہی الیکٹرانک اکاؤنٹس سے لاگ آؤٹ کریں۔