Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں 4 لاکھ 50 ہزار حج درخواستیں موصول

وزرات حج و عمرہ کے مطابق درخواستیں جمع کرانے والوں میں 60 فیصد مرد اور 40 فیصد خواتین ہیں۔ ( فوٹو: عاجل)
اب تک 4 لاکھ 50 ہزار سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے حج کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ  نے کہا ہے کہ ’یہ تعداد لنک جاری کیے جانے کے ابتدائی 24 گھنٹے کی ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’درخواستیں جمع کرانے والوں میں 60 فیصد مرد جبکہ 40 فیصد خواتین ہیں۔‘
’حج کی درخواستیں جمع کرانے کا ابتدائی مرحلہ غیر حتمی ہے جس میں خواہشمند افراد اپنے کوائف کا اندراج کرائیں گے۔‘
ان کے مطابق ’یہ مرحلہ 13 ذو القعدہ تک جاری رہے گا جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کے لئے منتخب کیا جائے گا۔‘

 

شیئر: