Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شاہین کے پنجے‘ سعودی، امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں

’شاہین کے پنجے‘ نامی مشترکہ مشقیں سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں ہو رہی ہیں۔ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب اور امریکہ کی بری افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’شاہین کے پنجے‘ نامی مشترکہ مشقیں سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں ہو رہی ہیں۔
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹراٹیجک تعلقات سمیت عسکری شعبوں میں تعاون کے تحت دونوں ملکوں کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں ہو رہی ہیں۔
مشقوں کے دوران عسکری تجربات کے تبادلے کے علاوہ مسلح افواج کو جدید مہارتیں اور جنگی حکمت عملی کی تربیت دی جائے گی۔  

شیئر: