Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کالعدم قرار

اسلام آباد.. سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت 2013 سے 2016 تک ہونے والے تمام امتحانات اور انٹرویوز کو کالعدم قرار دے دیا ۔ سندھ پبلک سروس کمیشن از خود نوٹس کیس کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس امیر مسلم ہانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا کہ مسابقتی امتحانات کے نتائج شفاف نہیں تھے ۔تمام امیدواروں کو دوبارہ امتحانات دینا ہوں گے تاہم اسکریننگ ٹیسٹ کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نئے تحریری مسابقتی امتحانات چیئرمین اور ممبران کے تقرر کے فوری بعد کرائے جائیں۔نئے امتحان میں اسکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے والے 2813 امیدوار ہی شرکت کے اہل ہوں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پبلک سروس کمیشن اور ممبران کی غیرقانونی تقرری پر ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعدکمیشن کے چیئرمین اور ممبران مستعفی ہوگئے تھے۔ تحریری امتحان میں 644 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ 227 امیدوار انٹرویوز میں کامیاب ہوئے تھے۔

شیئر: