موسم کی صورتحال: کہیں شدید گرمی، کہیں بارش
بعض علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے (فوٹو طقس العرب)
سعودی عرب میں ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ جمعے کو بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی جبکہ جنوب مغرب کے بالائی علاقوں کا موسم معتدل رہے گا-
طقس العرب ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو مملکت کے جنوب مغرب اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں موسلا دھار جبکہ کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے -
بارش کا سلسلہ دوپہر سے سہہ پہرتک جاری رہنے کی توقع ہے-
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ مملکت میں ہواؤں کا رخ شمال سے شمال مغرب کی جانب ہوگا- مشرقی اور وسطی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی- البتہ جمعرات کے مقابلے میں گرد آلود ہواؤں کی شدت کم ہوگی-
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا رخ شمال سے مغرب کی جانب ہوگا- مغربی ساحلوں پر ہوا تیز ہو گی جس کے سبب لہریں بھی بلند ہوں گی
ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کا آخری حصہ قدرے گرم ہوگا جبکہ جنوب مغرب کے بالائی علاقوں کا موسم معتدل رہے گا- ہوائیں کہیں ہلکی پھلکی ہوں گی اور کہیں ان کی رفتار درمیانے درجے کی ہوگی-
خلیج عرب کے ساحلوں پر تیز ہوائیں چلیں گی اور رخ شمال کی جانب ہوگا- مکہ مکرمہ میں کم ازکم درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 43 سینٹی گریڈ تک ہوگا- مدینہ منورہ میں انتہائی درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 31 تک ہوگا- ریاض میں انتہائی درجہ حرارت 41 اور کم سے کم 27 سینٹی گریڈ تک ہوگا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں