محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ مدینہ منورہ اورقرب وجوار کے دیگر علاقوں میں آج موسم گردآلود رہے گا۔ دن بھر تیز ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے محکمہ موسمیات کےحوالے سے کہا ہے کہ مدینہ منورہ ، الحناکیہ ، العلا اور المھد کمشنریوں میں آج شام تک موسم گرد آلود رہے گا جس کی وجہ سے شاہراہوں پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔
دوسری جانب محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ نجران ریجن میں بھی موسم گرد آلود رہے گا۔ تیز ہوائیں چلنے کا بھی انکان ہے جن کا سلسلہ شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔
شہری دفاع نے اس حوالے سے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شاہراہوں پر نکلتے وقت خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ معمر افراد اور سانس کے مریضوں کو چاہئے کہ وہ موسم بہتر ہونے تک گھروں سے نہ نکلیں