Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موسم گرما آغاز 7 جون سے

بارش کا سلسلہ  مشرقی ریجن کے شمالی علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔ ( فوٹو اخبار 24)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں موسم گرما کا آغاز 7 جون سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس سے پہلے ہی گرمی کا آغاز ہوجائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’فلکی اعتبار سے موسم گرما عملی طور پر اس وقت شروع ہوگا جب سورج  سرطان ستارے کے مدار کے عین اوپر پہنچ جائے گا‘۔
’یہ اللہ تعالی کی حکمت ہے کہ گرمی یا سردی اچانک نہیں پڑتی یا موسم اچانک تبدیل نہیں ہوتا بلکہ موسم کی تبدیلی مرحلے وار اور تدریج سے ہوتی ہے‘۔
’یہی وجہ ہے کہ موسم گرما کے عملی آغاز سے پہلے موسم گرم ہونا شروع ہوگا اور سردی بالکل ختم ہوجائے گی‘۔
دوسری طرف سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ پیر کو نجران، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ ریجن کے بالائی مقامات پر بارش کے امکانات ہیں‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔ قصیم، ریاض ریجنوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کا سلسلہ  مشرقی ریجن کے شمالی علاقوں تک پھیل سکتا ہے‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مشرقی ریجن کی الاحسا اور حفر الباطن کمشنریوں میں ہوگا۔ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں رہے گا‘۔
 

شیئر: