اب تک 16 سو سے زائد مساجد کی سینیٹائزنگ کی جاچکی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت اسلامی امورکی جانب سے مملکت کے 6 شہروں میں 8 مساجد کی سینیٹائزنگ مکمل کرنے کے بعد انہیں کھول دیا گیاہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت مملکت کے مختلف ریجنز میں گزشتہ 132 دنوں کے اندر16 سو4 مساجد کی سینیٹائزنگ مکمل کی گئی ۔
جن مساجد کو سینیٹائزنگ کےلیے بند کیا گیا تھا ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
صفوں کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول پرعمل جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت اسلامی امور کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں جن 6 شہروں کی 8 مساجد کو دوبارہ کھولا گیا ہے ان میں الباحہ اور نجران ریجن کی دو، 2 مساجد جبکہ ریاض ، مشرقی ریجن، قصیم اور شمالی حدود ریجن میں ایک ، ایک مسجد شامل تھی۔
وزارت اسلامی امور کی جانب سے مساجد کی انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ کسی بھی کورونا کیس کی تصدیق ہونے پرفوری طورپر وزارت کے متعلقہ شعبے کو مطلع کیاجائے ۔
مساجد میں نماز باجماعت کےلیے مقررہ پروٹوکولز کے مطابق مسجد جانے والے کےلیے لازمی ہے کہ وہ اپنی جائے نماز ہمراہ لائے , صفوں کے درمیان سماجی فاصلے کا خصوصی اہتمام کیا جائے جبکہ ماسک کی پابندی کرنا بھی لازمی ہے۔