سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مزید چھ مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد بحال کیا ہے۔ یہ مساجد نمازیوں کے کورونا میں مبتلا پائے جانے پرعارضی طور پر بند کی گئی تھیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ گزشتہ 113 روز کے دوران ایک ہزار 425 مساجد کو سینیٹائز کرکے نماز کے لیے بحال کیا گیا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ اتوار کو جو مساجد دوبارہ کھولی گئی ہیں ان میں سے چار کا تعلق القصیم ریجن اور دو کا ریاض ریجن سے ہے۔
وزارت اسلامی امور نے نمازیوں اور مساجد کے منتظمین کو پھر ہدایت کی کی کہ وہ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی، سماجی فاصلے اور مساجد آتے وقت جانماز اور حفاظتی ماسک کی پابندی کریں۔