ملک کے دیگر حصوں کے علاوہ اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
اسلام آباد کے کئی ویکسینیشن مراکز سے شکایات آ رہی ہیں کہ وہاں شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک نہیں لگائی جا رہی جبکہ سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو بھی نہیں مل رہی۔
اس حوالے سے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیا نے تصدیق کی کہ کچھ مراکز میں ویکیسن کا سٹاک ختم ہو گیا تھا جسے اب مرکزی آفس سے بھیجا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
26 ممالک سے پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت، غیر ملکیوں پر پابندیNode ID: 573821
-
’بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو اب ایسٹرازینیکا ویکسین لگے گی‘Node ID: 574061
ان کا کہنا تھا کہ شروع میں اسلام آباد میں ویکیسن کے لیے آنے والے افراد کی اوسط تعداد تقریبا 10 ہزار کے لگ بھگ تھی جبکہ گزشتہ چند دنوں سے یہ بڑھ کر 20 ہزار تک ہو گئی ہے جس میں اسلام آباد کے ارد گرد کے اضلاع کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔
’اس اوسط کو دیکھیں تو گزشتہ پانچ دنوں میں ہی ویکسین کی ایک لاکھ خواراکیں استعمال ہو گئی ہیں۔‘
تاہم ان کا کہنا تھا کہ تشویش کی بات نہیں ہے کل کا گزارا ہو جائے گا جبکہ پرسوں چھٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 مارچ کو ویکیسن کی ایک اور کھیپ پاکستان میں پہنچ جائے گی۔
ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ اس وقت اسلام آباد کے ویکیسن سنٹرز میں ایسٹرا زینیکا ویکسین موجود ہے۔ ایسٹرا زینیکا لگوانے کے لیے شہریوں کو رضامندی فارم بھرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انتظامیہ کی ترجیح ہے کہ سائنو فارم اور سائنو ویک کی دوسری خوراک لوگوں کو پہلے مہیا کر دی جائے۔
![](/sites/default/files/pictures/June/36511/2021/pakistan-vaccine.jpg)
مقامی میڈیا کے مطابق پنجاب، سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی ویکیسن کی قلت کی شکایت سامنے آئی ہے۔ پنجاب میں بھی ویکیسین لگوانے کا عمل ایک دو دن کے لیے رکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تاہم این سی او سی حکام نے اردو نیوز کو بتایا کہ ملک میں ویکسین کی قلت کا زیادہ مسئلہ نہیں البتہ سپلائی لائن کے کچھ مسائل ہیں جن پر قابو پایا جا رہا ہے۔
این سی او سی کے ٹویٹر اکاونٹ کے مطابق اٹھارہ جون تک ملک میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو ویکیسن لگوائی جا چکی ہے۔ سترہ جون کو دو لاکھ 67 ہزار افراد کو ویکیسن لگائی گئی۔
ملک بھر میں 18 جون کو کل کورونا کیسز 1043 کیسز سامنے آئے جبکہ 39 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ نو فیصد تک ہے۔
نئی ویکسین کی خریداری کا معاہدہ
دوسری طرف مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت دو کروڑ 75 لاکھ سے زائد خوراکیں خریدی جائے گی جس میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائنو شامل ہیں۔
Vaccine Statistics:
Vaccine administered across Pakistan on 17 June: 266,959
Total vaccine administered till now: 12,750,760— NCOC (@OfficialNcoc) June 18, 2021