مسافروں کے لیے نئی ہدایات، سونا سستا، حج پیکجز سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟
مسافروں کے لیے نئی ہدایات، سونا سستا، حج پیکجز سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟
اتوار 20 جون 2021 0:11
دسعودی عرب میں اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ہدایات جاری ہوئیں، سونے کی قیمتوں میں کمی اور ایک ایسے نئے شہر کا اعلان ہوا جہاں کیش کا استعمال نہیں ہوگا، اس کے علاوہ گذشتہ ہفتے سعودی عرب سے کیا خاص خبریں رہیں، ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے محکمہ پاسپورٹ کی نئی ہدایت کیا ہے؟
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے ایک لنک جاری کیا ہے جس کے ذریعے ویکسین کا اندراج کرایا جا سکے گا۔
سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی ’سول ایوی ایشن ‘ کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے غیرملکی سفر شروع کرنے سے قبل ویکسینیشن کا آن لائن اندراج کرالیں-
ویکسین نہ لگوانے والوں کا یکم اگست سے مالز میں داخلہ ممنوع
سعودی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ اتوار یکم اگست 2021 سے ویکسین نے لگوانے والوں کو تجارتی اداروں، شاپنگ سینٹرز اور مالز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت داخلہ یہ بات واضح کرچکی ہے‘۔
منبر پر چڑھنے سے روکنے والے سیکیورٹی اہلکار کےلیے اعزاز
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں منبر پر چڑھنے سے روکنے والے سیکیورٹی اہلکار محمد بن علی الزہرانی کو اعزاز سے نوازا ہے۔
حوثیوں کے حملے ناکام، عرب اتحاد نے ایک دن میں 10 ڈرون تباہ کردیے
اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے سنیچر کی شام سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کو دھماکہ خیز ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔