Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیا، مسافروں کے لیے ایسٹرازینیکا سمیت پاکستان سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے میں سالانہ بجٹ اور قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کی خبریں شہ سرخیاں بنیں، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح، کوئٹہ میں ایک خاتون کے ہاں پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبریں بہت زیادہ پڑھی گئیں، اس کے علاوہ پاکستان گذشتہ ہفتے کی اہم خبروں پر ایک نظر: 
’بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو اب ایسٹرازینیکا ویکسین لگے گی‘
حکومت پاکستان نے ایک بار پھر ویکسنیشن کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے ایسٹرازینیکا ویکسین 40 سال سے کم عمر افراد کو بھی لگانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت رکھنے والے اور موزی بیماری میں مبتلا فراد کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایسٹرازینیکا 40 سال سے کم عمر افراد کو بھی لگانے کی اجازت دی گئی ہے( فوٹو اے ایف پی)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
26 ممالک سے پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت، غیر ملکیوں پر پابندی
پاکستان نے کیٹگری سی ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم اس فہرست میں شامل ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں کو سفر کے لیے خصوصی اجازت  حاصل کرنے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔  
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
بیرون ملک سفر، ایسٹرا زینیکا کی پہلی خوراک پر سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ
حکومت پاکستان نے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کی ویکسینیشن کے باعث سفر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ویکسین کی پہلی ڈوز کے بعد ہی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ویکسین کی پہلی ڈوز کے بعد ہی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
وفاقی بجٹ: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیا مراعات موجود ہیں؟
گذشتہ 10 ماہ سے مسلسل ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی وفاقی بجٹ میں کئی ایک مراعات دی گئی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
 بینک سے 25 ہزار روپے سے زائد رقم بھیجنے پر فیس
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 25 ہزار سے زائد رقم کی ڈیجیٹل منتقلی پر فیس وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اب ایک بینک سے دوسرے بینک رقم بھیجنا بغیر فیس کی ادائیگی ممکن نہیں ہو گا۔

اوورسیز پاکستانیوں کو بھی وفاقی بجٹ میں مراعات دی گئی ہیں۔( فوٹو ٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ سے قیمتوں میں کتنی کمی آئے گی؟
وفاقی حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کے لیے گاڑی خریدنے کو آسان بنانے کا دعوی کرتے ہوئے فیڈرل ڈیوٹی کی چھوٹ اور سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کوئٹہ میں ’غیر قانونی‘ طور پر چلائے جانے والے چھ ایرانی سکول سیل
کوئٹہ میں حکام نےغیر قانونی طور پر چلائے جانے والے چھ ایرانی سکولوں کو سیل کردیا ہے۔

بلوچستان میں چھ ایرانی سکولوں کو سیل کردیا گیا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے دو افسران کو واپس بلانے کی منظوری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب میں اوورسیز کمیونٹی کی شکایات پر پاکستانی سفارتخانے سے دو افسران کو واپس بلانے کی منظوری دی گئی ہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’ارطغرل غازی‘ کے ساتھ فراڈ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
لاہور میں پولیس نے ترک ڈرامہ ارطغرل کے ہیرو انگین التان کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ارطغرل کے ہیرو کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
قومی اسمبلی میں شور شرابہ، شہباز شریف تیسرے دن بھی تقریر مکمل نہ کرسکے
 سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے سات حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کوئٹہ میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش
کوئٹہ میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی، بچے اوران کی والدہ صحت مند ہیں۔

پنجاب کی اسمبلی کی نئی عمارت کا 15 سال بعد افتتاح کیا گیا ہے (فوٹو ٹوئٹر) 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ملک کی سب سے بڑی صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کا 15 سال بعد افتتاح
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی کی نئی عمارت کا 15 سال بعد افتتاح کر دیا گیا 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کراچی: ’دکھاوے کی کارروائی کر کے پھر عمارتیں بنا دیں گے‘
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے کراچی رجسٹری نے شہر میں قائم متعدد عمارتوں کو غیر قانونی ہونے کے باعث فوری طور پر گرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس دوران گجر اور اورنگی نالہ کے متاثرین کی جانب سے عدالت کے باہر احتجاج کیا گیا۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: