Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی بجٹ، فردوس عاشق کا تھپڑ، فائزر ویکسین اور سعودی فنڈ سمیت پاکستان سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

 وفاقی بجٹ میں کیا ہے، وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے تھپڑ کی گونج، پاکستان میں فائزر ویکسین کسے لگے گی، گرمی کا زور کب ٹوٹے گا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے سعودی فنڈ سمیت کئی خبریں قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ گذشتہ ہفتے پاکستان کی اہم خبروں پر ایک نظر:
’پاکستان میں فائزر ویکسین صرف حج زائرین کو لگائی جائے گی‘
حکومت پاکستان نے فائزر ویکسین لگوانے کے حوالے سے حمکت عملی تبدیل کرتے ہوئے فائزر ویکسین صرف حج زائرین کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات پر کمیٹی نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کر لیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کی جانب سے درپیش مشکلات اور سفارتی عملے کی بدسلوکی کی شکایات کی چھان بین کے لیے قائم اعلی سطح کی فیکٹ فائنڈنگ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
فردوس عاشق اعوان کا پیپلز پارٹی کے رہنما کو تھپڑ، یہ کیسے ہوا؟
پنجاب حکومت کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم این اے عبد القادر مندوخیل کے درمیان ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کی ہے کہ انہیں اپنے دفاع میں انتہائی اقدام اٹھانا پڑا۔

فردوس عاشق اعوان نے  پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مار دیا (فوٹو: ٹوئٹر)

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
فوج سے کوئی لڑائی نہیں،  معذرت خواہ ہوں: حامد میر
راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سینیئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے صحافیوں پر حملوں کے خلاف مظاہرے کے دوران کی گئی اپنی تقریر پر معذرت کر لی ہے۔‘
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
کراچی: بحریہ ٹاؤن میں مظاہرین کی ہنگامہ آرائی، 50 افراد گرفتار
کراچی پولیس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 50 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
گھوٹکی: دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، 41 ہلاکتیں

گھوٹکی میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 41  افراد ہلاک ہوگئے (فوٹو: اے ایف پی)

 صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب دو ٹرینوں ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مرنے والے مسافروں کی تعداد 41 ہو گئی ہے جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستان میں گرمی کا زور کب ٹُوٹے گا؟
بدھ کے روز محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ خبر میں کہا گیا ہے کہ ’جمعے کے روز شام یا رات کے وقت بحیرہ عرب سے مرطوب ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو گا۔‘
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی پاکستان کو مہمند ڈیم کے لیے 901 ملین ریال قرض کی منظوری
سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے پاکستان کو مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 901 ملین سعودی ریال سے زائد قرض دینے کی منظوری دے دی۔ 

فٹیف نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر دی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
فٹیف نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر دی، ’دو برس میں اتنا کام بے مثال‘
عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس  (ایف اے ٹی اے) نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر دی ہے جس پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ یہ بڑے پیمانے پر قانونی اصلاحات کا نتیجہ ہے جو 14 وفاقی اور تین صوبائی قوانین میں کی گئیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
پنجاب میں ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ
حکومت پنجاب نے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
کاروباری مراکز میں ایک چھٹی اور سرکاری ملازمین کی ویکسینیشن لازمی
پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام شہریوں کے لیے رضاکارانہ طور پر ویکسین لگانے کی مہم جاری رہے گی تاہم سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو ویکسین لازمی لگوانا ہوگی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
راولاکوٹ: دو کاریں دریائے جہلم میں جا گریں، پی ٹی آئی رہنما سمیت چار افراد ہلاک
حکام کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آزاد پتن کے مقام پر دو کاروں کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وہ دریائے جہلم میں گر گئیں اور چار افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
بجٹ 2021: شدید ردعمل کے بعد انٹرنیٹ پر ٹیکس واپس لینے کا اعلان

شدید ردعمل کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ پر ٹیکس واپس لینے کا اعلان کر دیا (فوٹو: ٹوئٹر)

انٹرنیٹ استعمال کرنے، لمبی کالز کے شوقین افراد کے لیے وفاقی بجٹ بری خبر لے کر آیا۔ بجٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی کال، انٹر نیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: