Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نایاب پہاڑی بکرا شکار کرنے والے 3 افراد گرفتار

’پہاڑی بکرا شکار کرنے والے دو شہریوں اور ایک افغان تارک وطن کو گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
بلجرشی پولیس نے پہاڑی بکرا شکار کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد نے جنگلی حیات کی افزائش کے لئے چھوڑے جانے والے نایاب بکروں میں ایک بکرے کا شکار کیا اور اس کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
الباحہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے دو شہری اور ایک افغانی تارک وطن ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے بکرا شکار کرکے اسے اپنے باڑ میں باندھ دیا تھا اور اس کی ویڈیو بنا کر شیئر کردی تھی‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار شدگان کی شناخت کرلی گئی اور بکرے کو آزاد کرکے قومی پارک میں دوبارہ چھوڑا گیا ہے‘۔
’ضابطے کی کارروائی کے بعد گرفتار شدگان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
دوسری طرف الباحہ گورنریٹ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ نایاب پہاڑی بکروں کو تحفظ حاصل ہے۔
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’جنگلی حیات کی افزائش سے کے لئے چھوڑے جانے والے جانور کو شکار کرنے پر 60 ہزار ریال جرمانہ ہے، خلاف ورزی دہرانے پر جرمانے دگنا کردیا  جائے گا جبکہ 10 سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے‘۔

’پہاڑی بکرا شکار کرنے پر 60 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ بھی دہرا دیا جائے گا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’بلجرشی کے قومی پارک میں جنگلی حیات کی افزائش کے لئے 20 نایاب پہاڑی بکرے چھوڑے گئے تھے‘۔
’متعلقہ ادارے نے سوچ سمجھ کر اس جگہ کا انتخاب کیا جہاں پہاڑی بکروں کی افزائش کا ماحول میسر ہے‘۔
’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں بکروں کو گلی محلوں کو بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے‘۔
’یہ تمام باتیں متعلقہ ادارے کے علم میں ہیں، بکروں کو ان کے حال پر چھوڑا جائے ، یہ واپس پارک کی طرح چلے جائیں گے‘۔

شیئر: