Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس کی حوثیوں کے ڈرون حملوں کی مذمت، ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش

امارات نے بھی حوثیوں کے نئے ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے( فوٹو عرب نیوز)
فرانس نے سعودی عرب پر بارود بردار ڈرون سے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے اور حوثیوں سے کہا ہے کہ وہ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے فوری حملے بند کردے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق فرانس نے پیر کو بیان میں ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 
ابراہیم رئیسی کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔  
 یاد رہے کہ سعودی فضائیہ نے سنیچر کو چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر حوثیوں کے 17 بارود بردار ڈرونز ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی گرا کر تباہ کردیے تھے۔
 اتوار اور پیر کی درمیانی شب حوثیوں نے ڈرون سے خمیس مشیط پر حملے کی کوشش کی تھی جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیا گیا تھا 
الاخباریہ  اور وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھی حوثیوں کے نئے ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری بیان میں امارات نے کہاکہ حوثیوں کی طرف سے بار بار ہونے والے دہشتگردی کے حملے تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن موقف اپنائے۔ 
بیان میں مزید کہا گیا  کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے۔ سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے کو متحدہ عرب امارات اپنی سلامتی اور استحکام کے لیےخطرہ سمجھتا ہے۔
 

شیئر: