امریکہ نے سعودی عرب میں حوثیوں کے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ایک سکول کو نقصان پہنچا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ’ اس طرح کے حملے سکول کے بچوں سمیت شہریوں کے لیے خطرہ ہیں۔ ہم اس حملے کی مذمت میں دیگر ممالک کے ساتھ شامل ہیں‘۔
مزید پڑھیں
-
عرب اتحاد نے خمیس مشیط میں حوثیوں کا ڈرون مار گرایاNode ID: 571601
-
عسیر ریجن کے سکول پر حوثی ملیشیا کا ڈرون حملہNode ID: 573901
امریکہ محکمہ خارجہ نے بیان میں حوثیوں سے دیرپا جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب میں فرانس کے سفیر نے حوثیوں کے حملے کو’ بے رحمانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا تھا‘۔
متحدہ عرب امارات، بحرین، عرب پارلیمنٹ اور اسلامی کانفرنس تنظیم ( او آئی سی) نے بھی حوثیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے عسیر ریجن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے اتوار کو ایک سکول پر بارود بردار ڈرون سے حملہ کیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ’ بارود بردار ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا‘۔