Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات

وزیر خارجہ ان دنوں ویانا کے سرکاری دورے پر ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ویانا میں آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ملاقات کی ہے۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ویانا میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یو این او ڈی سی غادہ والی سے ملاقات کی۔
وزیر خارجہ ان دنوں آسٹریا کے دارالحکومت کے سرکاری دورے پر ہیں۔

مملکت اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔( فوٹو ٹوئٹر)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے انسداد بدعنوانی کے انٹرنیشنل نیٹ ورک کے قیام سے متعلق سعودی اقدام کا جائزہ لیا۔ اس کا افتتاح ماہ رواں جون کے شروع میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی سیشن کے موقع پر کیا گیا تھا۔ 
سعودی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی عہدیدار نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے سلسلے میں مملکت اور اقوام متحدہ کے درمیان یکجہتی بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
اس موقع پر آسٹریا میں متعین سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ  بن خالد بن سلطان بھی موجود تھے جو ویانا میں اقوام متحدہ کی تنظیموں کے  یہاں مملکت کے دائمی مندوب کی حیثیت سے بھی کام کررہے ہیں۔ 

سعودی وزیر خارجہ نے ویانا ڈپلومیٹک اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔(فوٹو ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے پیر کو ویانا ڈپلومیٹک اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر ایمل برکس اور آسٹریا کے ممتاز دانشوروں اور اصحاب فکر و نظر سے تبادلہ خیال کیا۔ 
انہوں نے مکالمے اور سفارتی طور طریقوں کے ذریعے  اعتدال پسندی، امن کے قیام اور پرامن بقائے باہم کے فروغ سے متعلق سعودی کاوشوں پر مباحثے میں حصہ لیا۔ علاوہ ازیں مشترکہ انسانی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقوام عالم کے درمیان یکجہتی کی اہمیت پر بھی بات چیت کی کی۔
سعودی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام اور خوشحالی لانے کے لیے سعودی عرب کی غیر متزلزل پالیسی اور اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کی بدولت ماحولیاتی تحفظ حاصل ہوگا اور ان سے ماحول کے بارے میں بین الاقوامی اہداف پورے ہوں گے۔

شیئر: