سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ ریاض میں سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے ملاقات کی ہے۔
عمانی وزیر خارجہ جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہوئے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں عمان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ عمل میں آیا۔
یاد رہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو آئرلینڈ کے وزیر خارجہ و دفاع نے بھی ملاقات کرکے اہم امور پر بات چیت کی ہے۔