سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے اس سال حج سیزن کی تیاریاں مکمل کرلی ہے۔
نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے حج تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مشاعر مقدسہ( منی، عرفات اور مزدلفہ) کا دورہ کیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ’وزارت حج و عمرہ زائرین کو مناسک حج کی ادائیگی آسان اور محفوظ بنانے کے لیے بہترین انتظامات کے لیے کوشاں ہے اور اس حوالے سے پیش آنے والی تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔‘
حج و عمرہ قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے بتایا کہ ’وزارت نے اس سال منی میں حاجیوں کو ٹھہرانے کے لیے چھ ٹاورز اور 70 کیمپوں کا انتظام کیا ہے۔‘
منیٰ ٹاورز میں منفرد پیکیج کے لیے 4.37 مربع میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے جبکہ اکانومی پیکیج میں چار میٹرکی جگہ دی جائے گی۔
علاوہ ازیں عازمین حج کے طعام کے لیے الگ سے مقام مقرر ہو گا۔
العمیری نے بتایا کہ منیٰ کے خیموں میں سپیشل پیکیج میں ایک فرد کو 5.33 مربع میٹر کی جگہ دی جائے گی۔ اس میں وہ جگہ شامل نہیں ہوگی جو گذشتہ برسوں کے دوران حاجیوں کی خدمات کے لیے مختص کی جاتی رہی ہے۔
#فيديو | نائب وزير #الحج_والعمرة يقف على جاهزية الخدمات المقدمة لضيوف الرحمن في مواقع إسكان الحجاج بالمشاعر المقدسة.#بسلام_آمنين#واس_عام pic.twitter.com/CWNCcbStk9
— واس العام (@SPAregions) June 21, 2021