Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر مجاز سٹوروں سے فارماسیوٹیکل کی دو لاکھ مصنوعات ضبط

’ریاض اور بریدہ میں میں تجارتی مرکز اور گودام میں کاسمیٹک کی غیر معیاری مصنوعات ضبط کی ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ریاض اور قصیم کے علاقوں میں سٹوریج اور ڈسٹری بیوشن کی سرگرمیوں کے لیے قائم دو غیر مجاز مراکز پر چھاپہ مار کربغیر لائسنس کے فروخت کی جانے والی ایک لاکھ 96 ہزار سے زیادہ فارما سیوٹیکل اور کاسمیٹک مصنوعات ضبط کی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اتھارٹی نے بتایاہے کہ ’ریاض میں ایک تجارتی مرکز میں کاسمیٹک کی غیر معیاری مصنوعات ضبط کی ہیں‘۔
’ضبط شدہ مصنوعات کی تعدادایک لاکھ 84 ہزار 500 ہے، ان کا تعلق کاسمیٹکس سے ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’لائسنس نہ ہونے اور غیر مجاز مصنوعات فروخت کرنے پر پر گودام کو سیل کر دیا گیا ہے‘۔
دوسری طرف لائسنس حاصل کرنے سے قبل دوا سازی کی مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے کی سرگرمی میں مصروف بریدہ میں ایک گودام سے 11،650 ادویات پکڑی گئی ہیں‘۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی اپنی نگرانی میں تجارتی مراکز پر مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
 ان مہمات کا مقصد غیرمعیاری مصنوعات اور غیر مجاز گوداموں کے خلاف کارروائی کر کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
 

شیئر: