سعودی صحراوں اور رنگ برنگے پرندوں کی منفرد فوٹو گرافی
سعودی صحراوں اور رنگ برنگے پرندوں کی منفرد فوٹو گرافی
جمعرات 24 جون 2021 5:23
نقل مکانی کرکے مملکت آنے والے پرندوں کے کئی البم تیار کیے ہیں (فوٹو العربیہ)
سعودی آپٹیکل پیکٹوریل سیاف الشہرانی نے سعودی صحراؤں اور رنگ برنگے خوبصورت پرندوں کی فوٹو گرافی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے سراہا جا رہا ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے الشہرانی نے بتایا کہ کم عمری ہی سے فوٹو گرافی کا شوق تھا۔ 2012 میں مصوری کا پیشہ باقاعدہ طور پر اپنایا- بیشہ فوٹو گرافی کلب قائم کیا۔ اس کے بعد قدرتی مناظر کی فوٹو گرافی کو اپنا مشغلہ بنالیا۔
انہوں نے کہا کہ فوٹو گرافی کا آرٹ تجربے کار فوٹو گرافروں کی تخلیقات کے مسلسل مشاہدے اور خود فوٹو گرافی کو شوق کے ذریعے سیکھا۔ جلد ہی فوٹو گرافی کی نمائش منعقد کرنے کا ارادہ ہے۔
سعودی فوٹو گرافر پرندوں اور نایاب عجائبات قدرت کی تلاش میں پرخطر سفر میں بھی پیچھے نہیں رہتا۔
الشہرانی کا جلد نئے انداز اور نئی شکل میں تصاویر پیش کرنے کے لیے سپیشل ویب سائٹ قائم کرنے کا بھی ارادہ ہے۔
الشہرانی نے کہا کہ قدرتی مناظر کی فوٹو گرافی کسی بھی فوٹو گرافر کے لیے حقیقی چیلنج ہوتی ہے اور یادگاری لمحات بار بار نہیں آتے۔
الشہرانی نے بتایا کہ قدرتی مناظر، صحراؤں اور رنگ برنگے پرندوں کی فوٹو گرافی مصور سے صبر اور خاص ذوق چاہتی ہے۔ سعودی عرب کے شمال مغرب میں نمک کی کانیں ہیں یہ اپنے طرز کے منفرد مناظر پیش کرتی ہیں۔ ان مناظر کو کیمرے میں قید کرنے کی اپنی سی کوشش کی ہے۔ نمک کی یہ کانیں خلیج عرب اور بحراحمر کے علاقوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔
سعودی عرب میں پرندو ں کے پسندیدہ مقامات خصوصا مختلف ملکوں سے نقل مکانی کرکے مملکت آنے والے پرندوں کے کئی البم تیار کیے ہیں جسے صارفین پسند کررہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں