Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوٹو گرافر کا کمال

جدہ ...معروف سعودی فوٹو گرافر احمد حاضر نے حج 2018 کے اہم او ر انتہائی خوبصورت مناظر اپنے کیمرے کے ذریعے دنیا کو پیش کئے ۔ العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے احمد نے کہا کہ وہ بلندی سے فوٹو گرافی کرنا پسند کرتا ہے جس سے منظر کی وسیع پیمانے پر عکاسی کی جاسکتی ہے ۔ احمد کا کہنا تھا کہ شہری دفاع کے خصوصی یونٹ نے اسے اور دیگر فوٹو گرافرزکیلئے فضائی تصویر کشی کےلئے خصوصی انتظامات کئے ۔ زیر نظر تصویر احمد حاضر کے فن کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں رات کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر مقدس کی فوٹو لی گئی ۔ تصویر میں شہر کی جگمگاتی روشنیوں کے درمیان کعبہ شریف بھی واضح دکھائی دے رہا ہے جبکہ دوسری تصویر بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لی گئی ہے جس میں حجاج کرام تیسرے دن کی رمی کے بعد منی سے رخصت ہو رہے ہیں ۔ 
 

شیئر: