اندھیرے کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے(فوٹو،الریاض)
سعودی وزارت نقل و حمل نے کہا ہے کہ وہ اہم شاہراہوں پر شمسی توانائی سے کام کرنے والی لائٹیس کی تنصیب کا عمل جاری ہے-
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘کے مطابق مقامی شہری نے تجویز دی تھی کہ وزارت توانائی اور وزارت نقل وحمل شمسی توانائی سے فائدہ اٹھائے اور قریوں و شہروں کو جوڑنے والی ذیلی سڑکوں پر شمسی توانائی سے کام کرنے والی لائٹیں لگائی جائیں-
وزارت نقل و حمل نے مقامی شہری کی تجویز پر قریوں اور شہروں کو جوڑنے والی سڑکوں اور چوراہوں پر شمسی توانائی سے کام کرنے والی لائٹیں نصب کرنے کا کام شروع کردیا-
مقامی شہری نے وزارت نقل و حمل کے رابطہ مرکز کے ٹوئٹر پر تحریر کیا تھا کہ اگر وزارت نقل و حمل اور وزارت توانائی ایک دوسرے سے تعاون کریں تو ایسی صورت میں ٹریفک حادثات کم ہوں گے-
بیشتر حادثات شاہراہوں پر اندھیرے کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سڑکوں پر گڑھے، الٹے سیدھے راستے اور ٹوٹ پھوٹ نظر نہیں آتی-
یہ مسئلہ شہروں اور قریوں کو جوڑنے والی ذیلی سڑکوں پر روشنی کے انتظام سے ہوسکتا ہے- اس پر لاگت بھی کم آتی ہے اور شمسی توانائی سے چلنے والے بلب لگا کر یہ کام انجام دیا جاسکتا ہے-