کنگ سعود فاؤنڈیشن نے 66 برس قبل مشرقی ریجن میں شاہ سعود کی جانب سے عراقی حکمراں شاہ فیصل ثانی کے شاندار استقبال کی تاریخی وڈیو جاری کی ہے-
اخبار 24 کے مطابق 15 صفر 1376ھ کو ریاض سے دمام پہنچے تھے- اس موقع پر شاہ عراق کے استقبال کے لیے ان کے ہمراہ اس وقت کے سعودی ولی عہد شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز، شاہی خاندان کی اہم شخصیات اور عہدیدار بھی تھے-
شاہی کاررواں ریاض سے ڈیزل ٹرین پر سوار ہوکر دمام بندرگاہ پہنچا تھا جبکہ عراق کے فرمانروا شاہ فیصل ثانی سفید رنگ کے شاہی جہاز پر دمام آئے تھے-
#الملك_سعود يستقبل الملك فيصل الثاني ملك العراق في #الدمام ١٩٥٦ .. رحمهم الله.. pic.twitter.com/1p7cJkU8Hr
— الملك سعود (@kingsaud) June 23, 2021