شاہ سعود اکیڈمی کی جانب سے شاہ سعود کی 64 برس پرانی نادر وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ اندلس کی مشہور و معروف تاریخی مسجد قرطبہ میں نماز ادا کررہے ہیں۔
واضح رہے شاہ سعود وہ پہلے مسلم بادشاہ تھے جنہوں نے سقوط اندلس کے بعد مسجد قرطبہ کی محراب میں نماز ادا کی۔ شاہ سعود اکیڈمی نے اس وقت بنائی گئی تاریخی وڈیو جاری کی ہے جس میں مسجد قرطبہ میں نماز ادا کررہے ہیں۔