مملکت میں سونے کے نرخوں میں پھر کمی
21 قیراط 8 گرام سونے کا بسکٹ 1499.72 ریال کا ہوگیا- (فوٹو الشرق الاوسط)
بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کے برعکس جمعرات کو سعودی عرب میں سونے کے نرخ گھٹ گئے- 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 124.98 ریال میں فروخت ہوتا رہا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت جمعرات کو 214.25 ریال ہوگئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 187.46 ریال رہے-
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 160.68 ریال ریکارڈ کی گئی-
سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت جمعرات کو گر کر 6667.50 ریال ہوگئی- جبکہ 21 قیراط 8 گرام سونے کا بسکٹ 1499.72 ریال کا ہوگیا-
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے- امریکی سینٹرل بینک کے چیئرمین نے کچھ وقت کے لیے منافع کے نرخ کم کردیے تھے- پورے ہفتے میں کم ترسطح پر کردیے تھے- جس سے بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے فوری سودے 0.83 فیصد کے اضافے سے ایک اونس کے نرخ 1793.46 ڈالر تک بڑھ گئے تھے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں