Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ

ایک اونس سونا سعودی مارکیٹ میں جمعرات کو 7110 ریال میں فروخت ہوا- فوٹو عاجل
سعودی عرب میں جمعرات کو سونے کے نرخوں میں مزید اضافہ ہوگیا- عالمی منڈی کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹوں پر براہ  راست پڑنے لگے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق چوبیس قیراط ایک گرام سونا بدھ کو 227.97 ریال میں تھا جمعرات کو اس کی قیمت بڑھ کر 228.59 ریال ہوگئی-
اکیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت جمعرات کو 200.02 ریال  تک پہنچ گئی جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 199.47 ریال تھی-
مملکت میں سب سے زیادہ اکیس قیراط سونے کے زیورات ہی فروخت ہورہے ہیں-
مزید پڑھیں
  • Node ID: 505851
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا بدھ کو 170.98 ریال کا تھا جو جمعرات کو بڑھ کر 171.44 ریال کا ہوگیا-
ایک اونس سونا سعودی مارکیٹ میں جمعرات کو 7110 ریال میں فروخت ہوا جبکہ بدھ  کو اسکی قیمت 7079.68 ریال تھی-
اکیس قیراط والا 8 گرام سونا کا بسکٹ 1595.76 ریال  میں تھا جو بڑھ کر 1600.15 ریال ہوگئی-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: