کیا ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں ہونے جا رہا ہے؟
آئی پی ایل 2021 کے باقی ماندہ میچز 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ (فوٹو: ابوظبی کرکٹ)
کورونا وائرس نے جہاں زندگی کی مختلف سرگرمیوں کو متاثر کیا وہی کھیلوں کے میدانوں کو بھی ویران کر دیا یہاں تک کہ گذشتہ سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کو بھی دو دفعہ منسوخ کر دیا گیا۔
اس ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد انڈیا میں ہونا تھا جو کورونا کی خطرناک صورتحال کے سبب ممکن نہ ہو سکا، لیکن اس کے انعقاد کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
چونکہ انڈیا اس ٹورنامنٹ کا میزبان
تاہم اب کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز رواں برس 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا اور 16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔
کرک انفو کے مطابق ورلڈ کپ کا آغاز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل کے کچھ ہی دنوں بعد ہوگا، جو ممکنہ طور پر 15 اکتوبر کو کھیلا جانا ہے۔
خیال رہے کہ آئی پی ایل 2021 کے باقی ماندہ میچز 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔
اگرچہ بی سی سی آئی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات میں منتقل کرنے کے بارے میں ابھی باضابطہ طور پر آئی سی سی کو خط لکھنا ہے لیکن اس نے پہلے ہی مشرق وسطی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے منصوبہ بندی پر کام شروع کر دیا ہے۔