کورونا کے ایک ہزار 301 نئے کیسز، چوبیس گھنٹے میں 17 اموات
کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 339 ہو گئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں سنیچر 26 جون کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز بھی گیارہ ہزار سے زیادہ ہیں۔
سنیچر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 301 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 376 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 17 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 760 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 339 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 450 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 306 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 298 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
شرقیہ ریجن میں 225، عسیر ریجن میں 185، مدینہ ریجن میں 54، جازان ریجن میں 89، القصیم ریجن میں 50، نجران ریجن میں 28، تبوک ریجن میں 13، الباحہ ریجن میں 20، حائل ریجن میں18، الحدود الشمالیہ میں 11 جبکہ الجوف ریجن میں 4 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 82 ہزار 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 63 ہزار 4 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘