کورونا کے ایک ہزار 312 نئے کیسز، مزید تیرہ اموات
مملکت میں ایکٹیو کیسز گیارہ ہزار سے زیادہ ہوگئے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمعہ 23 جون کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز گیارہ ہزار سے زیادہ ہوگئے۔
جمعے کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 312 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 290 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 743 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 331 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 466 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 373 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 233 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
شرقیہ ریجن میں 214، عسیر ریجن میں 155، مدینہ ریجن میں 71، جازان ریجن میں 104، القصیم ریجن میں 49، نجران ریجن میں 33، تبوک ریجن میں 26، الباحہ ریجن میں 24، حائل ریجن میں 15، الحدود الشمالیہ میں 12 جبکہ الجوف ریجن میں 3 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 80 ہزار 702 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 61 ہزار 628 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘