Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاہدے کی میعاد ختم، ایران جوہری پلانٹس کی تصاویر آئی اے ای اے کو نہیں دے گا

آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان تین ماہ کا معاہدہ ہوا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایرانی پارلیمان کے سپیکر نے اتوار کو کہا ہے کہ تہران کبھی بھی کچھ جوہری پلانٹس کے اندر کی تصاویر اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کو نہیں دے گا کیونکہ ایجنسی کے ساتھ نگرانی کے معاہدے کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے سپیکر محمد باقر قالیباف کے حوالے سے کہا ہے کہ انٹرنیشل اٹامک انرجی ایجنسی کو کوئی بھی معلومات نہیں دی جائیں گی۔
’معاہدہ کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ کوئی بھی ریکارڈ کی گئی معلومات انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو نہیں دی جائیں گی اور ڈیٹا اور تصاویر ایران کے قبضے میں رہیں گی۔‘
انٹرنیشل اٹامک انرجی اور تہران نے نگرانی کا تین ماہ کا معاہدہ فروری میں کیا تھا اور تہران نے آئی اے ای اے کو کچھ سرگرمیوں کی نگرانی کی اجازت دی تھی۔
بعد میں معاہدے میں مزید ایک ماہ کے لیے 24 جون تک توسیع کی گئی تھی۔
 

شیئر: