ہمارے روزمرہ معمولات میں خود کو وقت سے پہلے بوڑھا کر لینے والی عادات پائی جاتی ہیں۔ ہم دانستہ یا نادانستہ ان عادات کو اپنائے رکھتے ہیں اور اکثراوقات ان کی موجودگی یا نتائج سے بے خبر رہتے ہیں۔
ذیل میں پانچ ایسی عادات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جو عمر بڑھنے کے اثرات میں تیزی لاتی ہیں، ان سے دورہ رہ کو اچھی، صحتمند زندگی گزارنا ممکن ہو سکتا ہے۔
سکرین پر زیادہ وقت گزارنا
جدید زندگی کا لازمی حصہ بن جانے والی ڈیوائسز سے خارج ہونے والی نیلی روشی عمر بڑھنے کے اثرات پیدا کرنے کی رفتار کو تیز کر دیتی ہے۔ اب ہم اہم شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کے لیے الیکٹرانک ڈیوائسز پر انحصار اور جسمانی سرگرمیوں کی کمی اہم مسائل بن چکے ہیں۔
ورک فرام ہوم یا ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک افراد کو لگتا ہے کہ پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے وہ چاہ کر بھی سکرین ٹائم کم نہیں کر سکتے، لیکن یہ ناممکن نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر گزرنے والے وقت میں کمی اور طویل سیریز دیکھنے سے اجتناب کر کے سکرین سے دور رہا جا سکتا ہے۔
وقت پر نہ سونا
وقت پر نہ سونا عمر بڑھنے کے اثرات میں تیزی کا ایک اور اہم سبب ہے۔ طبی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ یہ عادت زندگی کے کئی ایکٹو برس ہم سے چھین سکتی ہے۔
ہر رات تاخیر سے سونا اور ضرورت بھر پرسکون نیند نہ لے سکنا نہ صرف عمر بڑھنے کے اثرات ظاہر ہونے میں تیزی لاتا ہے بلکہ امراض قلب سمیت دیگر امراض کا خدشہ بھی بڑھا دیتا ہے۔
سگریٹ نوشی
ہم سبھی جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی صحت کے نقصان دہ ہے اور یہ آپ کو اپنی اصل عمر سے کہیں پڑا دکھاتی ہے۔
سموکنگ کے نتیجے میں عمر بڑھنے کی ظاہری علامات پیدا ہوتیں اور صحت کو مختلف مسائل لاحق ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی جلد کا وہ عمل روک دیتی ہے جس کے تحت وہ نئے خلیے پیدا کرتی ہے۔ ایسا ہونے کی وجہ سے قبل از وقت بڑھاپا دکھائی دینے لگتا ہے۔
غیر صحتمند غذائیں
دن کا زیادہ حصہ کسی جسمانی مشقفت کے بجائے بیٹھ کر گزارنے کا طرز زندگی کمزور جسموں کے پس پردہ اہم وجہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ ایسے میں صحتمند غذاؤں کا استعمال نہ کرنا اور ضروری نقل و حرکت سے محروم رہنا جلد پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔
ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اگر اپنے پروفیشن یا طرز زندگی کی وجہ سے آپ زیادہ نقل و حرکت نہیں کر سکتے تو اپنے غذا میں پھلوں، جوس اور دیگر صحت مند اشیا کا استعمال کریں تاکہ اپنی عمر میں کئی قیمتی برس شامل کر سکیں۔
جلد کا خیال نہ رکھنا
ہو سکتا ہے کہ آپ سبھی کچھ درست کر رہے ہوں لیکن اس کے باوجود تیزی سے عمر بڑھنے کی علامتوں کا شکار ہو رہے ہوں۔
اپنی جلد کو بہتر رکھنے کے لیے بیشک آپ سکن کیئر کا علاج اختیار نہ کریں لیکن صحتمند جلد کے لیے اس کی صفائی اور نمی کا دھیان رکھنا لازم ہے۔