Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموں سے خوبصورتی، فٹنس اور کم وزن کیسے؟

ماہرین وزن کم کرنے کےلیے روازنہ لیموں کا رس پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔۔ (فوٹو:پکسا بے)
مشہور ہے کہ لیموں کا رس ’لیمونیڈ‘ اپنے غذائی اجزا کی وجہ سے جسم کو جراثیم اور دیگر انفیکشنز کے مقابلے میں مزاحمت کے لیے تیار کرتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن سی، کیلشیم ، پوٹاشیم اور آئرن رکھنے والا لیموں کا جوس صحت کے لیے انتہائی مفید غذاؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔
ایک کپ لیموں کا رس پینے سے جسم کو بے شمار فوائد  حاصل ہوتے ہیں، اس کی اہمیت سے ماہرین واقف ہیں، یہ مشروب ایک نسل سے دوسری نسل تک وراثت میں چلتا ہے اس کی اہمیت بیان کی جاتی ہے، خاص طور پر عرب خطے میں۔
عرب خطے سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں مقبول لیموں کا جوس صحت کے ساتھ مرد وخواتین کی خوبصورتی کے لیے بھی اہم مانا جاتا ہے۔
لیموں کا رس باقاعدگی سے استعمال کرنے والے متعدد فوائد حاصل کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ ذیل میں ذکر کیے جا رہے ہیں۔
ہاضمے کو  بہتر بناتا ہے:
غیر صحت مند غذاؤں کے کھانے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو ہاضمہ میں دشواری ہوتی ہے، چائے اور کافی بھی نظام ہاضمہ کو متاثر کرتی ہیں۔ ایسے میں لیموں کا رس ہاضمہ  کےعمل کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس میں غذائی ریشہ ہوتا ہے جوبدہضمی ، اسہال اور قبض کا بھی علاج کرتا ہے اور آنتوں کی صحت بھی بہتر بناتا ہے، نتیجتا ہاضمے کا عمل بہتر ہو جاتا ہے۔
پیٹ کی خرابی دور کرنے اور ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ صبح باقاعدگی سے ایک کپ لیموں کا شربت پیئں۔ اس فائدے میں مزید  اضافے کے لیے آپ ایک چمچ شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس سے جسم میں موجود زہریلا مواد ختم ہوتا ہے۔
وزن میں کمی:
لیموں کے رس میں کیلوریز بہت کم مقدار میں  ہوتی ہیں، یہ روزانہ باقاعدگی سے پینے سے جسم کے اندر نقصان دہ چربی  جلتی ہے، یہ میٹابولزم کو بھی بڑھاتا ہے ، جبکہ آپ کے وزن کو نمایاں طور پر کم کرنے میں معاون ہوتا ہے ، کیوں کہ اس میں موجود عناصر میں ایک مائکرو فائبر پیکٹین  ہوتاہے جو جسم میں بھوک کی خواہش کو کم کرتا ہے جس سے انسان کم کھاتا ہے۔اس لیے ماہرین وزن کم کرنے کےلیے روازنہ لیموں کا رس   پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
انفیکشن سے مزاحمت:
ماہرین غذائیت لیموں کا رس پینے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس میں وٹامن سی کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔ جب آپ باقاعدگی سے اس کا استعمال  کریں گے تو آپ موسمی انفیکشن کے خطرات بخار اور فلو وغیرہ سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
لیموں کارس جسم میں جراثیم سے لڑتا، نظام تنفس کو بہتر کرتا اور سانس کی بیماریوں کو کم کرتا ہے۔ مثانے اور پیشاب کے مسائل میں بھی مفید ہوتا ہے۔
دل  کی صحت کے لیے لیموں کے فوائد:
ڈاکٹرز ان لوگوں کے لئے لیموں کا رس تجویز کرتے ہیں جو دل کی صحت کوبرقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس میں پوٹاشیم کی کافی مقدارہوتی ہے جو بلڈ پریشر کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے قدرتی علاج کے طور پر کام آتی ہے۔  لیموں کا رس وٹامن سی کی موجودگی کی وجہ سے خون میں کولیسٹرول اور چربی کی سطح کو کم کرتا اور خون کو جمنے سے روکتا ہے۔
لیموں کارس کینسر سے بچاتا ہے:
محققین کے ایک گروپ نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ لیموں کا رس بہت سے کینسروں سے بچنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ چونکہ اس کے استعمال سے جسم میں مزاحمت کی صلاحیت  پیدا ہوتی ہے، اس لیے اینٹی آکسیڈنٹس سے مالامال لیموں کینسر کی افزائش  روک دیتا ہے۔ اس میں شامل وٹامن سی ہے جو خلیوں کو آزاد ریڈیکلز سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔  ڈاکٹرز کینسر سے بچنے کےلیے لیموں کے رس کا استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔

شیئر: